نئی دہلی ،27جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دنیا بھر میں کمپنیاں12 سالوں میں سب سے زیادہ قابلیت کی کمی کا سامنا کررہی ہیں اور ہندوستان اس سے متاثرہونے والے ٹاپ 10 ممالک میں شامل ہے، ہندوستان میں 56 فیصد کمپنیوں کو خالی عہدوں کوبھرنے میں دشواری کا سامنا پڑرہاہے۔مین پاور گروپ کے حالیہ ہوئے سروے کے مطابق دنیا بھر میں تقریبا 40000 کمپنیوں کو سروے میں شامل کیا گیا ہے، 45 فیصد کمپنیوں کونوکریاں بھرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔گروپ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جونس پروجنگ نے کہاکہ دنیا بھر میں قابلیت کی بھاری کمی کے درمیان سوال قابلیت تلاش کرنے کا نہیں، بلکہ قابلیت کی تعمیر کرنے کا ہے۔انہوں نے کہا کہ اداروں کو ملازمین کو دوبارہ مؤثر بنانے اور اپنی صلاحیت کو بڑھانے کے لئے کوشش کرنا چاہئے تاکہ کمپنیاں کام کے اس نئے ماحول میں رہیں اور لوگوں کو طویل مدتی ملازمت محفوظ ہو۔قابلیت کے معاملے میں سب سے معاثرکن ملک جاپان ہے ، یہاں89 فیصد کمپنیوں کاماننا ہے کہ انہیں عہدوں کو بھرنے میں مشکلات کا سامناکرناپڑرہاہیت،اس کے بعد رومانیہ (81 فیصد) اور تائیوان (78 فیصد) ہے۔قابلیت کی کمی کا سامنا کر رہے ٹاپ10 ممالک میں ہانگ کانگ (76 فیصد)، بلغاریہ (68 فیصد)، ترکی (66فیصد)، یونان (61 فیصد)، سنگاپور (56 فیصد) اور سلوواکیہ (54 فیصد) ہیں۔اس سروے میں کہا گیا ہے کہ کمپنیاں ڈیجیٹل اورتجدیدکاری کی طرف بڑھ رہی ہیں، صحیح تکنیکی مہارت کے حامل امیدواروں کوتلاش کرنا ان کے لئے اورمشکل ہو گیا ہے۔اس دوران قابلیت کی کمی کاسب سے کم سامنا چین کو کرنا پڑرہا ہے،یہاں صرف 13 فیصد کمپنیوں نے صلاحیت کی کمی کی بات کہی ہے۔ اس کے بعد آئر لینڈ میں 18 فیصد، برطانیہ میں 19 فیصدکے ساتھ ہالینڈ اور 24 فیصد کے ساتھ نیدرلینڈاوراسپین دونوں کا نمبرآتا ہے۔ایشیا پیسفک ممالک اس مسئلہ کا سب سے زیادہ سامنا کررہے ہیں۔ سروے میں ٹاپ 10 متاثرہ افراد میں سے پانچ، جاپان، تائیوان، ہانگ کانگ، سنگاپور اور ہندوستان ہیں۔